اردو

urdu

ETV Bharat / state

رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل - رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل

صدر ڈویزنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) پر ریت مافیاؤں پر کارروائی کرنے کی ذمہ داری تھی، لیکن اس کے برخلاف وہ غیرقانونی ریت کی کانکنی کرنے والوں سے رشوت لیتے ہوئے نظر آئے۔

رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل

By

Published : Aug 26, 2019, 11:22 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:28 AM IST

جب رشوت کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔ اور پولیس سوالوں کے دائرے میں آگئی۔

دراصل پاٹن علاقے کے ایس ڈی پی او، ایس این پاٹھک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں وہ رشوت کی رقم گنتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل

رقم دینے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ شاہ پورہ تھانے میں کانسٹیبل دیویندر جٹ کا ہے اور اس کے علاوہ ساتھ میں بیٹھا نوجوان ریت کا تاجر ہے۔

ایس پی امیت سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں غیر قانونی طور پر ریت کی نقل و حمل کی حفاظت کے لئے ایس ڈی او پی کے خلاف شکایت موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد انہوں نے 7 اگست کو ایک خط لکھ کر کارروائی کرنے کو کہا تھا۔

رشوت لیتے ہوئے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل

گول مول جواب دینے پر ان سے سخت وضاحت طلب کی گئی، اور 22 اگست کو انہیں پھر سے صفائی دینے کو کہا گیا تھا۔ اس کے باوجود ایس ڈی پی او کو کوئی فرق نہیں پڑا اور انہوں نے اپنی غیر قانونی کمائی جاری رکھی، جس کے نتیجے میں یہ ہوا کہ اس کی ویڈیوز 24 اگست کو وائرل ہوگئیں۔

ایس پی سنگھ نے بتایا کہ کچھ مہیںے قبل ایس ڈی پی او، ایس این پاٹھک کا جبل پور میں ٹرانسفر ہوا تھا لیکن ہائی کورٹ سے اسٹے لینے سے وہ دوبارہ اپنے عہدے پر برقرار رہے۔

فی الحال پولیس افسر نے اس معاملے میں دیویندر جاٹ کو معطل کردیا اور ایس ڈی پی او کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:28 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details