اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی اجتماع میں برادران وطن کا شاندار استقبال

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع میں آنے والے افراد کا سدبھاؤنا منچ نے استقبال کیا۔ اس استقبالیہ پروگرام میں سبھی مذاہب کے مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔

تبلیغی اجتماع کے افراد کا استقبال

By

Published : Nov 23, 2019, 12:47 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 22 نومبر یعنی بروز جمعہ سے بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں ملک اور بیرون ملک سے جماعتوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبلیغی اجتماع کے افراد کا استقبال

وہی مضافاتی اینٹ کھیڑی میں صبح فجر سے لے کر عشاء تک اکابرین کے بیانات کا سلسلہ جاری رہا۔

ہر برس کی طرح رواں برس بھی بھوپال کی تنظیم سدبھاؤنا منچ کے ذمہ داران نے بھوپال میں آرہے افراد کا استقبال کیا۔

تبلیغی اجتماع کے افراد کا استقبال، دیکھیں ویڈیو

تنظیم کے ذمہ داران جس میں سبھی مذہب کے مذہبی رہنما شامل تھے نے اجتماع کے تعلق سے بتایا یا کہ ہر برس ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے ذریعے پوری دنیا میں انسانیت کو عام کرنے کی بات کہی جاتی ہے اور ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہر برس بھوپال سے اجتماع کے ذریعے امن کا پیغام عام کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details