اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agniveer Bharti Rally In Bhopal اگنی ویر بھرتی ریلی کے مقام سے مشتبہ شخص گرفتار، غیرملکیوں سے رابطہ کا شبہ - مشتبہ شخص کا ملکیوں سے رابطہ

بھوپال میں چل رہی اگنی ویر بھرتی ریلی گراؤنڈ سے آج فوج کے افسران نے ایک مشتبہ نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ الزام ہے کہ یہ نوجوان بھرتی ریلی کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ اسے پکڑ کر پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد پتہ چلا کہ اس نے ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ سلیکشن کے نام پر کئی امیدواروں سے 25 ہزار روپے مانگے تھے۔Agniveer Bharti rally In Bhopal

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 29, 2022, 3:55 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں چل رہی اگنی ویر بھرتی ریلی گراؤنڈ سے آج فوج کے افسران نے ایک مشتبہ نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بھرتی ریلی سے وابستہ اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ منیش میواڑا نامی ایک مشکوک نوجوان کو آج صبح تقریباً 9.30 بجے بھرتی ریلی گراؤنڈ سے پکڑا گیا۔Agniveer Bharti rally In Bhopal

الزام ہے کہ یہ نوجوان بھرتی ریلی کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ اسے پکڑ کر پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد پتہ چلا کہ اس نے ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ سلیکشن کے نام پر کئی امیدواروں سے 25 ہزار روپے مانگے تھے۔ نوجوان کے پاس سے قبضے میں لی گئی دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک کے شہریوں سے رابطے میں تھا۔ نوجوان کا تعلق منشیات فروشی سے بھی بتایا جارہا ہے۔ الزام ہے کہ اس نے کئی امیدواروں کو ممنوعہ ادویات فراہم کرنے کی بھی کوشش کی۔ فوج سے منسلک اہلکاروں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details