اردو

urdu

ETV Bharat / state

Surgical Strike Row سرجیکل اسٹرائیک پر دگ وجے سنگھ کے بیان پر ہنگامہ

مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بیان پر مدھیہ پردیش میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ جہاں ان کے بیان کے بعد کانگریس نے ان سے کنارہ کرلیا تو وہیں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پارٹی پر تنقید کی۔ surgical strike controversy

دگ وجئے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بیان پر ہنگامہ
دگ وجئے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک کے بیان پر ہنگامہ

By

Published : Jan 25, 2023, 1:33 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اعلی اور راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ کہ سرجیکل اسٹرائیک پر دیے گئے بیان سے سیاسی ہنگامہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس معاملے پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس کے ڈی این اے میں پاکستان پرستی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے یہ بات راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑوی یاترا میں چلتے ہوئے کہی۔ میں راہل گاندھی سے جواب مانگتا ہوں کہ یہ کیسا سفر ہے جس میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ ایک ساتھ جا رہے ہیں۔ وہ فوج کے حوصلے پست کر رہے ہیں اور یہ کانگریس کا بڑا جرم ہے۔ کانگریس اور دگ جئے سنگھ پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے پاکستانی ہے۔ کبھی سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگتے ہیں کبھی رام کے وجود کا اور کبھی رام سیتو کا۔ راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑوں یاترا میں چلتے ہوئے دگ وجئے سنگھ پھر سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔ وہ ہماری فوج کے حوصلے پست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں راہل گاندھی سے جواب مانگتا ہوں کہ یہ کیسی بھارت جوڑو یاترا ہے آپ کے ساتھ ٹکڑے ٹکڑے گینگ چل رہی ہے۔ آپ فوج کی کمزوری کی بھی بات کر رہے ہیں۔ کم ازکم کانگریس ہماری فوج کے حوصلے پست کرنے کا گناہ اور جرم نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کانگریس نے سرجیکل اسٹرائیک پر دگ وجئے سنگھ کے بیان سے خود کو پوری طرح سے الگ کر لیا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں دگ وجئے سنگھ کی باتوں سے بالکل متفق نہیں ہوں۔ ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے فوج کچھ کرتی ہے تو ثبوت دینے کی ضرورت نہیں۔ یہ دگ وجئے سنگھ کی ذاتی رائے ہے یہ کانگریس کی رائے نہیں ہے۔ میڈیا نے ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ سے جب سرجیکل اسٹرائیک پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھے مجھ سے کیوں پوچھتے ہو۔ دوسری جانب وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ پہلے وہ اپنا ڈی این اے چیک کرے کانگریس کے بارے میں پورا ملک جانتا ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ہماری پارٹی کی جانب سے اس معاملے پر کہا گیا ہے کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور جو ہماری پارٹی کا موقف ہے وہ ہمارا بھی ہے۔ اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایسا کرتے ہیں جب بات قوم کی عزت کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دگ وجئے سنگھ مسلسل اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ مشرا نے کہا کہ انہوں نے ایسا بیان پہلی بار نہیں دیا ہے لیکن پھر بھی وہ بھارت جوڑو یاترا کے انچارج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک سازش کے تحت فوج کے حوصلے کو توڑنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ سوچنے کی بات یہ بھی ہے کہ بھارت جوڑویاترا کشمیر پہنچنے کے بعد ہی ایسا بیان کیوں سامنے آیا؟ واضح رہے کی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ریاست مدھیہ پردیش کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ دگ وجئے سنگھ نے فوج کے ذریعے کیے گئے سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے ثبوت مانگے تھے ۔جس کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کے ساتھ پورے ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Surgical Strike Controversy کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا، شیوراج سنگھ

ABOUT THE AUTHOR

...view details