ریاست کا صنعتی شہر اندور جہاں یوم جمہوریہ کی تقریبات بڑی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے وہیں، 'سنی ویلفیئر کمیٹی' کی جانب سے عوام کو آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی اور شہری حقوق سے بیدار کرنے کی غرض سے کتابچہ تیار کیا گیا۔ اس کتابچہ کا اجراء اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے کیا۔
اجرا کے بعد تنظیم کے کارکنوں نے عوام میں کتابچہ کو تقسیم کردیا تاکہ عوام اپنے بنیادی حقوق سے بخوبی واقف ہوسکے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید عشرت علی نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر لوگ اپنے بنیادی حقوق سے واقف نہیں ہوتے۔ اس کے پیش نظر سنی ویلفیئر کمیٹی نے آئین کے کتابچے کو تیار کیا تاکہ عوام آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی حقوق سے اچھی طرح واقف ہوسکے۔