بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ سندر لال پٹوا کو آج ان کی یوم پیدائش پر سیاسی اور سماجی میدان میں ان کی خدمات کے لئے یاد کیا گیا۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنو دت شرما، متعدد ریاستی بی جے پی لیڈر، ریاستی وزراء اور پارٹی عہدیداروں نے پٹوا کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں چوہان نے کہا کہ وہ ایک ہنر مند منتظم، سادگی کی علامت پدم وبھوشن پٹوا کے یوم پیدائش پر انہیں نمن کرتے ہیں ۔ ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے کئے گئے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Birth Anniversary of Sundar Lal Patwa
یہ بھی پڑھیں: Tribute Paid to PA Sangma: پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں پی اے سنگما کو یاد کیا گیا