مدھیہ پردیش کے داخلی محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آئندہ حکم تک ہر اتوار 11 اضلاع کے 12 شہروں میں لاک ڈاؤن رہے گا۔ شہروں میں لاک ڈاؤن سنیچر کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔
مدھیہ پردیش کے 12 شہروں میں ہر اتوار کو رہے گا لاک ڈاؤن - داخلی محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری
ان شہروں میں لاک ڈاؤن ہفتہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا
مدھیہ پردیش کے 12 شہروں میں ہر اتوار کو رہے گا لاک ڈاؤن
سرکاری اطلاعات میں ڈاکٹر راجورا نے بتایا کہ جمعہ 26 مارچ کو گوالیار، اجین، ودیشہ، نرسنگھ پور اور چھندواڑہ ضلع کے سونسر میں بھی لاک ڈاؤن سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اندور، بھوپال، جبلپور، بیتول، رتلام، چھندواڑہ اور کھرگون میں پہلے ہی سے لاک ڈاؤن سے متعلق احکام نافذ ہیں۔ ڈاکٹر راجورا نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کی روک تھام اور بچاؤ کے لئے پہلے جاری حکم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔