سب انسپکٹر بھاسکر شرما پر الزام ہے کہ اس کے اہل خانہ نے لڑکی والوں سے پہلے 22 لاکھ روپے جہیز کے نام پر لے لیے۔
اس کے بعد انہوں نے لگژری گاڑی کا مطالبہ کیا، لیکن لڑکی والوں طرف سے گاڑی بعد میں دیے جانے کی درخواست پر لڑکے والے عین شادی والے دن بارات لے کر نہیں پہنچے۔ ایسے میں لڑکی والوں نے پولیس کا سہارا لیا۔
اسٹیشن روڈ پولیس ذرائع کے مطابق مرینا کی پرانی ہاؤسنگ بورڈ کالونی سے تعلق ررکھنے والے رام نواس تیواری نے اپنی بیٹی پرینکا کی شادی دیوی سنگھ پورا کے رہنے والے بھاسکر شرما کے ساتھ طے کی تھی۔
بھاسکر شرما کے اہل خانہ نے 22 لاکھ روپے نقد ی لے کر شادی پکی کی۔ لڑکی کے اہل خانہ کی طرف سے پولیس کو دی گئی عرضی میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دو جون کو پھل دان میں 22 لاکھ روپے لینے کے بعد سب انسپکٹر بھاسکر نے پرینکا کے بھائی اودیش تیواری سے جہیز میں ایک لگژری گاڑی کا مطالبہ کیا۔