آل انڈیا ایجوکیشن کمیٹی اور اکھل بھارتیہ محلہ سنسکرتی سنگٹھن کی جانب سے صنعتی شہر اندور میں طالبات نے کلکٹر آفس تک ریلی نکالی اور میمورنڈم پیش کر کے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
طلبات نے گارگی کالج کی حمایت میں احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہماری حفاظت کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ہم کیسے پڑھیں گے اور کیسے آگے بڑھیں گے؟
انہوں نے کہا کہ گارگی کالج میں جو واقعہ پیش آیا ہم اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے گارگی کالج میں جس طرح کا واقعہ پیش آیا اور اس پر پولیس کی خاموشی یقینا حیران کن ہے۔
اس موقع پر طالبات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بڑھ رہی جنسی ہراسانی کے خلاف حکومت مستعدی دکھائے اور خواتین و طالبات کے تحظ کو یقینی بنائے۔