اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچوں کو تعلیم دینے کا انوکھا طریقہ - طلباء و طالبات

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سرکاری اسکولوں میں چوسر، گلی ڈنڈا جیسے روایتی کھیلوں کے ذریعے طلباء کو حساب اور انگریزی جیسے موضوعات کی تعلیم دی جارہی ہے۔

بچوں کو تعلیم دینے کا انوکھا طریقہ

By

Published : Aug 12, 2019, 7:21 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:02 PM IST

بھوپال کے سرکاری اسکولوں میں ہندی زبان کو نغمہ اور اداکاری کے ذریعے نہایت آسانی سے سکھایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے اس انوکھی کوشش سے طلباء و طالبات آسان اور دلچسپ طریقے سے اپنی تعلیم کے بنیادی حصے کو مضبوط کرسکتے ہیں۔

بچوں کو تعلیم دینے کا انوکھا طریقہ


انتظامیہ نے سرکاری اسکول کی تعلیم کو بہتر کرنے اور طالب علموں میں پڑھائی لکھائی کے لیے دلچسپی پیدا کرنے کےلیے اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے تین سطح پر پروگرام کی تشکیل کی ہے، جس میں پرائمری اور سکینڈری جماعت کے طالب علموں کے لیے 'جوائے فل لرننگ' پروگرام چلارہی ہے۔

وہیں ہائی اسکول اور ہائیر سکینڈری کے طالب علموں کے لیے سی سی ایل پروگرام تیار کیے ہیں۔

محکمہ نے اس پروگرام کے لیے ریاستی سطح پر ماسٹر ٹرینر مقرر کیے ہیں۔ محکمۂ تعلیم نے سبھی بلاک سے سی سی ایل کے تحت قریب تین ہزار ماسٹر ٹرینر تیار کیے ہیں، جن کو دو مہینے تک ٹرینگ دی گئی ہے۔

اس ٹرینگ کے بعد سارے اساتذہ بچوں کو ناچنے، گانے، اداکاری اور کھیل کے ذریعے مشکل موضوعات کو دلچسپ بناکر تعلیم دے رہے ہیں۔

سی سی ایل کے اسٹیٹ ریسورس پرسن سادھنا شرواستو نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے بچے پڑھائی میں اپنی دلچسپی ظاہر کریں گے۔ساتھ ہی آسان اور مزے دار طریقے سے ملنے والے علم سے بچوں کی بنیادی تعلیم بھی مضبوط ہورہی ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 7:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details