اردو

urdu

ETV Bharat / state

Student Protest In Indore پٹواری ایگزام میں گھوٹالے کو لے کر طلباء کا احتجاج - پٹواری ایگزام میں گھوٹالے کو لے کر طلباء کا احتجاج

اندور میں پروفیشنل ایگزامنیشن بورڈ (ویاپم) پر پٹواری امتحانات میں طلباء نے بدعنوانی کے الزام لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹواری ایگزام گھوٹالہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

پٹواری ایگزام میں گھوٹالے کو لے کر طلباء کا احتجاج
پٹواری ایگزام میں گھوٹالے کو لے کر طلباء کا احتجاج

By

Published : Jul 13, 2023, 6:25 PM IST

پٹواری ایگزام میں گھوٹالے کو لے کر طلباء کا احتجاج

اندور:ریاست مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر پروفیشنل ایگزامنیشن بورڈ یعنی ویاپم پر گھوٹالے کا الزام لگا ہے۔ اس بار پٹواری امتحان میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ہزاروں طلباؤ صنعتی شر اندور کے کلیکٹر دفتر پہنچے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان طالبہ مطالبہ تھا کہ پٹواری امتحان میں گھوٹالے بازی کی انڈیپینڈنٹ جانچ کرایا اور جو لوگ بھی اس کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پٹواری امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ وہ سبھی گوالیہ ضلعے سے ہیں۔ ایک ہی کالج سے انہوں نے امتحان دیے ہیں۔ ان لوگوں نے دستخط کی جگہ اپنا نام لکھا ہے۔ 200 میں سے 188 نمبر حاصل کرنا ایک ٹیچر کے لیے بھی مشکل ہے جو انسر شیٹ ویاپم نے جاری کی ہے۔ اس میں ایک سوال کا جواب تھا کہ نر بدا ندی بھوپال سے شروع ہوتی ہے۔وہی جواب پٹواری کی امتحان میں ٹاپر کرنے والی بچی نے بھی دیا ہے (دراصل صوبے کی لائف لائن کہے جانے جانے والی نربدا ندی امر کٹک سے شروع ہوتی ہے ) اس سوال پر اعتراض اٹھایا گیا تھا مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کیا صوبے میں اسی طرح سے ویاپم ایک ویاپم دو تین گھوٹالے بازی چلتی رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh waqf Board مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے وقف انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل دی

انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کی سی بی ائی جانچ کرائی جائے جو لوگ بھی پٹواری امتحان میں بدعنوانی پھیلائی ہے۔ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے وہیں دوسرے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے ماما اب ان طلباؤ کے پیر دھوئیں گے کیا جن کی بنیادی حقوق کو چھینا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details