مورینا:مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے سول لائن تھانہ علاقے میں دو فریقوں کے درمیان ہورہی فائرنگ کے دوران کوچنگ سے واپس آ رہے ایک طالب علم کی گولی لگنے سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے سیل ٹیکس ویریر علاقہ کے راکیش راٹھور کا بیٹا دیو راٹھور کل دیر شام کوچنگ کے بعد اپنے والد کی دکان سے گھر جا رہا تھا۔ امباہ بائی پاس روڈ پر گجک بنانے والے دو دکانداروں کے درمیان جھگڑے کے باعث دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔ اسی دوران طالب علم دیو راٹھور کو سینے میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Student killed in firing in Madhya Pradesh
Firing in Morena مورینا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، طالب علم کی موت - مورینا میں فائرنگ
مورینا ضلع میں دو فریقوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں گولی لگنے سے کوچنگ سے واپس آنے والے ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔ firing between two parties in Morena
مورینا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، طالب علم کی موت
یہ بھی پڑھیں: Student Killed in Meerut Engineering College: میرٹھ کے انجینئرنگ کالج میں طالب علم کا قتل
یو این آئی