لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر ہوا ہے بازار تا کاروبار کوئی بھی ایسا شبعہ نہیں جو متاثر نہ ہوا ہو۔ ایسے میں تعلیمی ادارے بھی کورونا وائرس وبا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں کیونکہ اس وبأ کی وجہ سے ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلی تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے ہیں۔
حالانکہ کہ اب ملک کی کئی ریاستوں میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن ہٹایا جارہا ہے یا پھر رعایت دی جارہی ہے۔
لیکن اسکول ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑی تعداد میں طلبأ و طالبات پہنچتے ہیں اس لیے ابھی اسکول کی پڑھائی کے نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں نے انٹرنیٹ آن لائن طریقوں سے طلبأ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے اور اب کئی جگہوں پر باقاعدہ آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بھوپال میں بھی آن لائن کلاسز جاری ہیں۔