ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار کورونا بے قابو ہوتا جا رہا ہے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 12248 پازیٹو مریض ملے ہیں۔ اس دوران 26 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
رمضان کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی سختی ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے صوبے کے کئی اضلاع میں جہاں کورونا انفیکشن زیادہ ہے وہاں کرفیو نافذ کر دیا تھا لیکن 19 اپریل سے 26 اپریل تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
رمضان کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے جتنی سختی کرے لیکن عبادت کے لیے چھوٹ دینی چاہیے۔
کیونکہ زیادہ تر کر روزہ دار بھوپال میں عصر کی نماز کے بعد افطار اور سحری کے لئے لیے ضروری اشیاء خریدنے کے لیے باہر نکلتے ہیں اور اس کے بعد تراویح کا وقت ہوجاتا ہے۔
اس وقت بھی مسلم علاقوں میں کافی تعداد میں لوگ گھروں کے باہر نظر آتے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس لگا تا لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کرتی نظر آرہی ہے۔