اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عصمت دری کے واقعات میں قصورواروں پر سخت کارروائی جاری' - فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل

ریاست کے خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر بساہولال سنگھ کے نوٹ تقسیم کرتے ہوئے فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں نروتم مشرا نے کہا کہ یہ کانگریس کے ذریعہ پھیلایا جارہا ہے اور یہ فیک نیوز ہے۔

وزیر داخلہ نروتم مشرا
وزیر داخلہ نروتم مشرا

By

Published : Oct 5, 2020, 2:35 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ریاست میں کچھ مقامات پر عصمت دری کے واقعات سامنے آنے کے پیش نظر آج کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ نروتم مشرا

مشرا نے میڈیا سے کہا کہ ایسے قصورواروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائےگا، عصمت دری کے معاملوں کے خلاف کانگریس کے مظاہرے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں یہ اس طرح کے واقعات بڑھے ہیں۔

انہوں نے مختلف مسئلوں کے سلسلے میں کانگریس کے رہنماؤں پر غلط معلومات دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسے ضمنی انتخابات میں اپنے کام کو لے کر عوام کے بیچ جانا چاہئے، بی جےپی کی برائی کرنے سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔

ریاست کے خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر بسا ہولال سنگھ کے نوٹ تقسیم کرتے ہوئے فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ کانگریس کے ذریعہ پھیلایا جارہا ہے اور یہ فیک نیوز ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ کے آج دتیا ضلع کے بھانڈیر کے انتخابی دورے کے بارے میں بنیادی طورپر دتیا ضلع کے رہنے والے مشرا نے کہا کہ ان کا بھانڈیر میں وہ استقبال کرتے ہیں لیکن انتخابی پروگرامز کے سلسلے میں انتظامیہ ، حکومت اور عدالت کے فیصلے کو سب کو ماننا پڑے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details