اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 اندور میں ترنگا یاترا پر پتھراؤ - Independence Day 2023 celebrations in mp

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جنتا یوا مورچہ کی ترنگا یاترا پر پتھر بازی کی گئی اور ڈی جے گاڑی کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔ مقامی لوگوں اور کارکنوں نے بر وقت آگ پر قابو پالیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 16, 2023, 11:29 AM IST

Updated : Aug 16, 2023, 12:11 PM IST

اندور میں ترنگا یاترا پر پتھراؤ

اندور: ملک بھر میں گذشتہ روز 77 واں یوم آزادی کا جشن بڑی دھوم دھام سے منایا گیا ہے مختلف ریاستوں میں پرچم کشائی، گھر گھر ترنگا اور میری مٹی میرا دیش، مہم کے تحت تقریبات منعقد کی گئیں ہیں۔ وہیں ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھارتی جنتا یوا مورچہ کی جانب سے ترنگا یاترا نکالی کی گئی تھی۔ جب یاترا مکیری پورہ سے گزر رہی تھی تو نامعلوم شرپسندوں نے پتھربازی کی۔

پولیس کے مطابق یاترا جب درگاہ چوک پہنچی تب بھی پتھربازی کی گئی تو وہی ڈی جے کی گاڑی کو نذر آتش کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ مقامی لوگوں اور کارکنوں نے سوجھ بوجھ سے آگ پر قابو پالیا اس واقعے سے کارکنان سخت ناراض ہے۔ وہ لوگ چھتری پورہ تھانے پہنچے اور پولیس کو تفصیل بتائی اور مطالبہ کیا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ بھارتی جنتا پارٹی یوا مورچے کے مائک یادو نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد ہم ہر گھر گھر ترنگا مہم کے تحت ترنگا ریلی نکال رہے تھے جب ہم مکیری پورہ سے نکلے تو ہماری ریلی پر پتھر پھینکے گئے، ہم نے تب بھی ریلی جاری رکھی وہیں جب درگاہ چوراہے پہنچے تو وہاں سے بھی پتھر پھینکے گئے اس کے بعد جب ریلی آگے بڑھی تو کچھ دوری طے کرنے کے بعد شر پسندوں نے ڈی جے کی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی جس میں کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: اندور کی درگاہ میں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا

واضح رہے کہ اتوار کی رات بھی نامعلوم شر پسندوں نے ایک درگاہ کو نشانہ بنایا تھا جس کی ابھی جانچ چل رہی ہے وہیں گزشتہ دنوں اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی تھی اور میمورنڈم دیا تھا جس میں مطالبہ کیا تھا کہ کچھ نامعلوم شرپسند شہر کی امن و امان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

Last Updated : Aug 16, 2023, 12:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details