اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stolen Urn reinstalled in Moti Masjid چوری شدہ طلائی کلس موتی مسجد کے گنبد پر دوبارہ نصب

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی شاہی موتی مسجد میں چوری ہوئے سونے کے کلس کو ایک بار پھر شہر قاضی اور علماء حضرات نے مسجد کے گنبد پر نصب کیا، ساتھ ہی محکمہ پولیس کے اہلکاروں کا گلباری کے ذریعے عزت افزائی کی گئی۔ Stolen urn reinstalled at Dome of Moti Masjid in Bhopal

چوری کیا گیا طلائی کلس موتی مسجد کے گنبد پر واپس نصب
1

By

Published : Dec 7, 2022, 8:11 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تاریخی موتی مسجد کے گنبد پر علمائے دین کی موجودگی میں ایک بار پھر سونے کا کلس نصب کیا گیا۔ واضح رہے کہ تاریخی موتی مسجد کے گنبد سے سونے کا کلس قریب دو ماہ قبل 5 اور 6 اکتوبر کی درمیانی شب چوری ہو گیا تھا۔ Golden urn reinstalled at Dome of Moti Masjid in Bhopal

چوری کیا گیا طلائی کلس موتی مسجد کے گنبد پر واپس نصب

مسجد کے گنبد سے سونے کا کلس چوری ہونے کی خبر شاہی اوقاف کے ذمہ داران کو میڈیا کی خبروں سے ہوئی، اس کے بعد انہوں نے اس معاملے کو لیکر بھوپال کے تھانہ تلیا میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ جس کے بعد بھوپال محکمہ پولیس اور کرائم برانچ نے مشترکہ طور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مسجد کے گنبد سے سونے کا کلس چوری کرنے والے شخص کو ریاست بہار سے گرفتار کر لیا۔ مسجد کے گنبد کا کلس برآمد ہونے کے بعد آج اسے دوبارہ شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی اور دیگر علمائے دین کی موجودگی میں گنبد پر نصب کیا گیا اور اس موقع پر دعائیں بھی کی گئیں۔ Golden urn Stolen from Moti Masjid Bhopal

موتی مسجد کے گنبد پر سونے کا کلس دوبارہ نصب کئے جانے کے موقع پر جہاں شہر قاضی اور دیگر علمائے دین موجود رہے وہیں شاہی اوقاف کے ذریعہ محکمہ پولیس کے افسران کا اس موقعہ پر اعزاز بھی کیا گیا۔ اس سلسلہ میں بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ ’’محکمہ پولیس اور دیگر لوگوں کی مستعدی سے جو کلس چوری ہوا تھا وہ واپس مل گیا ہے اور آج اسے دوبارہ نصب کر دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئیندہ کے لئے ایسے انتظامات کر دیئے جائیں کہ دن ہو یارات ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔ صرف شاہی مسجد ہی نہیں کسی مسجد میں ایسے نا خوشگوار واقعات پیش نہ آنے پائیں۔‘‘Moti Masjid Bhopal Godlen urn Stolen

بھوپال کے ڈی سی پی ریاض اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھوپال کی 160 سال قدیم مسجد سے سونے کا کلس چوری ہونے کا معاملہ پولیس کے لئے بڑا چیلنجنگ تھا۔ کرائم برانچ، کوتوالی اور تھانہ تلیا کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کوشش کی اور ملزم کو بہار اور نپیال کے بارڈر سے گرفتار کیا اور کلس کو برآمد کر لیا۔ ہمارے لئے بھی خوشی کا موقع ہے کہ سماج کے لوگ پولیس کی کارکردگی کو پسند کر رہے ہیں۔ آگے اور اچھا کام کرنے کے لئے ہمیں اس سے حوصلہ ملتا ہے۔‘‘

جس طرح سے چوری کا معاملہ موتی مسجد میں پیش آیا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے شاہی اوقاف کے ذمہ داران نے مسجد کے چاروں جانب ہائی ڈیفینیشن (HD) سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیے ہیں تاکہ اس طرح کا حادثہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details