اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیندوے کی کھال کے ساتھ مفرور بدمعاش گرفتار - مفرور بدمعاش

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں نایاب قسم کے 'کنگ لیوپارڈ' ( تیندوہ )کی کھال ایس ٹی ایف نے برآمد کیا ہے۔

تیندوے کی کھال کے ساتھ مفرور بدمعاش گرفتار

By

Published : Sep 6, 2019, 4:02 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:49 PM IST

محکمہ جنگلات نے مفرور بدمعاش کی گرفتاری پر پانچ ہزار روپے کا انعام کا بھی اعلان کیا تھا
مدھیہ پردیش ایس ٹی ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نایاب قسم کے کنگ لیپرڈ کے کھال کو برآمد کیا۔
پولیس کو اطلاعات ملی تھی کہ انعامی بدمعاش اپنے رشتے دار سے ملنے چندن نگر تھانہ علاقے میں آرہا ہے اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔

تیندوے کی کھال کے ساتھ مفرور بدمعاش گرفتار

اور مفرور بدمعاش کے پاس سے نایاب قسم کی تیندوا کی کھال بھی برآمد کی گئی، پکڑے گئے بدمعاش کا نام غفار بتایا جا رہا ہے۔

ایس ٹی ایف افسر پدم لوچن شکلا نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے ایک خاص مہم چلائی ہے اگر کوئی خاص قسم کے جانوروں کی اسمگلنگ کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

اسی مہم کے تحت اندور ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ مفرور انعامی بدمعاش اپنے رشتے دار سے آیا ہوا ہے۔

پولیس نے اپنی مستعدی سے بدمعاش کو گرفتار کر لیا ۔اس کے بعد پولیس نے بدمعاش کے پاس سے تیندوے کی کھال برآمد کی شروعاتی تفتیش میں تیندوے کی کھال کہ نقلی ہو نے کا امکان تھا لیکن بعد میں اس کے اصلی ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

ماہرین کو اس نایاب قسم کے 'کنگ لیوپارڈ' کے کھال کا پتہ چلا تو انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے یہ مغربی جنگلوں کے گھاٹوں میں پایا جاتا ہے۔

ماہرین اور ایس ٹی ایف افسران کے مطابق اس کا شکار مغربی جنگل میں کیا گیا ہے۔ اس قسم کی کھالوں کا استعمال 'جادوٹونا' یا گھر کی شان و شوکت کو بڑھانے کے لیے بھی لوگ کرتے ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details