ریاست کے متعدد علاقوں میں اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کی 20 ٹیموں کی تشکیل دی گئی تھی جس نے چھاپہ مارا اور اس کارروائی میں بڑے پیمانے پر نقلی دودھ اور کھوا ضبط کیا ہے اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث 57 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
ایس ٹی ایف کے ایس پی راجیش بھدوریہ نے بتایا کہ محکمۂ تغذیہ اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے گوالیار، بھنڈ، مرینا جیسے متعدد علاقوں میں واقع فیکٹریوں میں چھاپے مارے اور اس دوران وہاں سے ہزاروں لیٹر نقلی دودھ اور کیمیکل سے بنا ہوا کھوا ضبط کیا گیا۔