اردو

urdu

ETV Bharat / state

khelo india youth games کھیلو انڈیا یوتھ گیمز مدھیہ پردیش میں منعقد ہوں گے - مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی میزبانی مدھیہ پردیش کودی گئی ہے۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز مدھیہ پردیش میں منعقد ہوں گے
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز مدھیہ پردیش میں منعقد ہوں گے

By

Published : Oct 20, 2022, 6:57 PM IST

نئی دہلی:مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے آئندہ ایڈیشن میں کل 27 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جن کا انعقاد بھوپال، اندور، اجین، گوالیار، جبل پور، منڈلا، کھارگاؤں (مہیشور) اور بالاگھاٹ سمیت کل آٹھ شہروں میں کیا جائے گا۔Sports Minister Anurag Thakur Says Khelo India Youth Games Will Launch In Madhya Pradesh

اس ایڈیشن میں پہلی بار پانی سے جڑے کھیلوں کو شامل کیاگیا ہے۔ عام کھیلوں کے ساتھ کینو سلیلم، کیاکنگ، کینوئنگ اور روئنگ جیسے نئے کھیل اورمقامی کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز مدھیہ پردیش میں منعقد ہوں گے

ٹھاکر نے کہا، "ملککھمب کھیل کو اپنا ریاستی کھیل بنانے کے لئے میں مدھیہ پردیش کا شکریہ اداکرتاہے۔ میں مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں سے آگے آکر ہمارے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے ارادے سے خوش ہوں۔ تمام ریاستوں کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے اور یہ سمجھنا چاہئے کہ ضلعی سطح سے لے کرریاستی سطح تک کھیلوں کی ترقی کے لئے ہمیں مکمل تعاون کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Anurag Thakur Hits Back at PCB بھارت آئندہ برس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، تمام بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، ’’ہم اس ایڈیشن کو سب سے خاص کھیلو انڈیا یوتھ گیمز بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہمیں ’اتیتھی دیووبھوا‘ کے جذبے کو مدنظررکھتے ہوئے اس کی میزبانی کرنی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہمارے پاس شوٹنگ اور واٹر اسپورٹس کے لیے عالمی معیار کے اسٹیڈیم ہیں۔ دیگر سہولیات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اس تقریب سے مجھے یقین ہے کہ ریاست میں کھیلوں کا انقلاب آئے گا۔Sports Minister Anurag Thakur Says Khelo India Youth Games Will Launch In Madhya Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details