اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کے ساتھ رہو'

داؤدی بوہرہ سماج کے پیشوا سیدنا مفتی دل مولا آقا نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کے ساتھ رہو اور محرم کی تیاری کرو۔

By

Published : Jun 20, 2019, 10:47 AM IST

فائل فوٹو


ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندورمیں داؤدی بوہرہ سماج کے پیشوا سیدنا مفتی دل مولا آقا نے اندور میں جلسہ سے خطاب کیا۔

'میرا پیغام محبت ہے'

دل مولا کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں عقیدت مندو ں نے شرکت کی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔


مولا ںے استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مین آپکی محبت کو سر آنکھوں پر رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کے ساتھ رہو اور محرم کی تیاری کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا پیغام امن و محبت ہے اس کو جہاں تک ہو پہنچا دو۔

داؤدی بوہرہ سماج کے رہنماوءں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ مولا اندور تشریف لا رہے ہیں، اندو سے وہ دیواس جائیں گے اور ان کے دیدار کے لیے ہم نے استقبالیہ جلسہ کا انعقاد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details