معاشرے کا ہر طبقہ کورونا سے مقابلہ کر رہا ہے۔ لیکن اگر ہم پولیس کے بارے میں بات کریں تو بہت سے پولیس اہلکار لاک ڈاؤن اور بیماری کو دیکھتے ہوئے گھر بھی نہیں جا پا رہے ہیں اور اگر وہ جا بھی رہے ہیں تو اپنے گھر والوں کو دیکھ کر گھر کے باہر سے ہی لوٹ رہے ہیں۔
وائرل: پولیس اہلکار کا درد بیاں کرتی تصویر ایسے ہی پولیس اہلکاروں کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور ان تصاویر کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔
ایسی ہی ایک تصویر اندور کے واٹس ایپ گروپ پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ تصویر تکوگنج پولیس اسٹیشن انچارج نرمل سریواس کی ہے۔ نرمل سریواس صبح سے رات تک ڈیوٹی پر رہتے ہیں اور علاقے میں لاک ڈاؤن کی سختی سے نافذ کروا رہے ہیں لیکن جب وہ اپنے گھر جاتے ہیں تو وہ کورونا جیسی وبا کو دیکھتے ہوئے گھر کے باہر ہی رک جاتے ہیں گھر والوں سے بات کر لوٹ جاتے ہیں۔
بتادیں کہ تھانہ انچارج کی ایک چار سال کی چھوٹی بچی ہے جو اپنے والد کے گھر آنے کا انتظار کرتی ہے اور جب والد گھر آتے ہے تو وہ ان کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے لیکن شہر میں جس طرح سے کورونا کی وبا پھیل رہی ہے انہیں دیکھ کر اسٹیشن انچارج گھر کے باہر سے ہی واپس ہو جاتے ہیں۔
اندور میں تکوگنج پولیس اسٹیشن انچارج نرمل سریواس جیسے بہت سے تھانہ انچارج موجود ہیں جو اپنا گھر چھوڑ کر شہر کے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔