ویڈیو میں اداکار سونو سود نے بنیادی سہولیات سے محروم لوگوں کے لیے مکانات تعمیر کرنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی اپیل کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی مشکل وقتوں میں اپنے والدین کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے اور ان کے لیے فنڈ جمع کرنے کو بھی کہا۔
گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بلدیہ کی جانب سے بے سہارا بزرگوں کو کچرا گاڑی میں جانوروں کی طرح بھر کر شہر کے باہر چھوڑنے کا دل دہلانے والا واقعہ منظر عام پر آیا تھا۔
دراصل واقعہ یہ ہے کہ بلدیہ کچرے کی گاڑی میں بزرگوں کو جانوروں کی طرح بھر کر شہر سے دور چھوڑنے جا رہی تھی۔ جب یہ سب ہو رہا تھا تبھی مقامی لوگوں نے پورے واقعہ کا ویڈیو بنانا شروع کر دیا۔ جس کے بعد بلدیہ کے عملہ نے ان بزرگوں کو گاڑی میں واپس بھرا اور چل دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
سونو سود کی لوگوں سے اپیل اندور میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر ابھے راجن گونکر نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا 'ہم نے بے گھر افراد کے لیے رین بسیرا(شیلٹر) قائم کیا ہے، ہم اس کی تحقیقات کریں گے کہ ان بزرگوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجا گیا۔ہم نے اس سلسلے میں دو ملازمین کو برخاست کردیا ہے'۔
- وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر کو کیا معطل
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اس چونکا دینے والے واقعے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک ریلیز کے مطابق، وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اندور میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر کو معطل کردیا گیا ہے۔
- پرینکا گاندھی نے شیئر کی ویڈیو
ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے اس واقعے کے لیے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
- سونو سود کی لوگوں سے اپیل
اداکار سونو سود نے کراؤڈ فنڈنگ کی اپیل کی۔ویڈیو میں اداکار سونو سود نے بنیادی سہولیات سے محروم لوگوں کے لیے مکانات تعمیر کرنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی اپیل کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی مشکل وقتوں میں اپنے والدین کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔اور ان کے لیے فنڈ جمع کرنے کو بھی کہا۔