اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونیا، منموہن انتخابی مہم میں شامل ہوں گے - کانگریس

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی اہم سیاسی رہنما مدھیہ پردیش کے جھبوا ضمنی اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/30-September-2019/4602696_sonia.jpg

By

Published : Sep 30, 2019, 6:09 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:10 PM IST

کانگریس کی جانب سے آج یہاں مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل افسر کو پارٹی کے 40 رہنماؤں کی فہرست دی جس میں محترمہ گاندھی اور ڈاکٹر سنگھ کے علاوہ سابق کانگریس صدر راہل گاندھی، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ،پارٹی کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج دیپک باوریا، سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ، سینیئر رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا، سریش پچوری، اجے سنگھ، ارون یادو، وویک تنخہ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں گجرات کانگریس کے ریاستی صدر امت چاؤڑا، گجرات اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پریش بھائی دھنانی کے ساتھ ہی ریاستی کابینہ کے اراکین میں بالابچن،سریندر بگھیل،کملیشور پٹیل،ہرش یادو،جے وردھن سنگھ،پریہ ورت سنگھ،جیتو پٹواری،وجے لکشمی سادَھو، سچن یادو،اومکار مکرام کے علاوہ ریاستی صدر اور گجرات کے کئی اراکین اسمبلی کے نام کانگریس کے اسٹار تشہیرکاروں کی فہرست میں شامل ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 3:10 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details