پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں ڈاٹ کی پُل ریلوے کالونی روڈ نمبر پانچ پر سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر کے قریب ایک نوزائدہ بچی ملی۔
کچرے کی ڈھیر سے نوزائدہ بچی برآمد - undefined
مدھیہ پردیش کے شہر رتلام میں آج سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر میں ایک نوزائیدہ بچی برآمد ہوئی ہے۔

کچرے کی ڈھیر سے نوزائدہ بچی برآمد
بچی کو ایک اسپتال کے نوزائدہ اطفال یونٹ میں داخل کروایا گیا۔ بعدازاں چائلڈ لائن کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔
قابل ذکر ہے کہ 25 روز قبل پرتاپ نگر بائی پاس پر بھی نامعلوم شخص ایک نوزائیدہ بچی کو لاوارث چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ اسے اسپتال کے نوزائیدہ اطفال یونٹ میں داخل کراویا گیا تھا۔ بعد ازاں طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اسے اندور ریفر کر دیا گیا جہاں 4 دن قبل اس کی موت ہوگئی تھی۔