اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sadbhavana Award اندور میں سماجی کارکنان سد بھاونا ایوارڈ سے سرفراز

صنعتی شہر اندور میں شانتی سد بھاؤنا میشن کی جانب سے سماجی کارکنان کو سد بھاونا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Social workers Receive Sadbhavana Award

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 1, 2023, 2:27 PM IST

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شانتی سد بھاونا میشن تنظیم کی جانب سے قومی آہنگی و آپسی بھائی چارے کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکنان کو سد بھاونا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اندور شہر میں مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر شانتی و صد بھاؤنا مشن کی جانب سے سماجی کارکنان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر گاندھی کی زندگی اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ساتھ ہی انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

اس تقریب کے دوران مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب میں انسانیت کا درس دیا گیا ہے۔ بھارت گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں ملک کی تہذیب ثقافت اور تمدن کی دنیا قائل ہے ۔ اگر ملک میں امن و امان قائم رہے گا تو عالمی سطح پر بیرون ممالک دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہوںگا اور ملک میں صنعت کاری رشتے بھی مضبوط ہونگے ۔ اس موقع شانتی صد بھاؤنا میشن تنظیم کی جانب سے گاندھی وادی کارکن انیل ترویدی، سماجی کارکن کلیان جین، جسبیر گاندھی، شفیق شیخ، فادر پرساد، مکل کلکرنی اور نثار احمد خان کو اعزاز سے نوازا۔اس پروگرام میں مخصوص لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ صوبائی جمعیت علماء ہند کے صدر حاجی محمد ہارون نے اس تقریب کی صدارت کی وہیں اس پروگرام کی نظامت کے فرائض عادل سعید نے انجام دیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details