اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضرورت مندوں میں رمضان کٹ تقسیم - رمضان المبارک

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ضرورت مندوں کے درمیان رمضان کٹ تقسیم کی گئی ہے۔

ضرورت مندوں میں رمضان کٹ تقسیم

By

Published : May 5, 2019, 10:40 PM IST

سماجی تنظیم انجمن اسلام بیت المال نے کل 1000 رمضان کٹ تیار کی ہے جس میں ماہ رمضان میں لگنے والے ضروری خوردنی اشیاء کے ساتھ ساتھ اخراجات کے لیے نقد بھی ہیں۔

تنظیم کے ایک زمہ دار کا کہنا ہے کہ انجمن اسلام بیت المال تنظیم گزشتہ 62 برسوں سے اس خیر کے کام کو انجام دے رہی ہے ابتدا میں دو چار لوگوں سے شروع ہوئی یا تنظیم آج شہر کی ایک اہم تنظیم بن گئی ہے۔

ضرورت مندوں میں رمضان کٹ تقسیم
بابرکت مہینے رمضان المبارک میں تنظیم نے 1000 کٹ تیار کی ہے اور ہر ایک کٹ کا وزن تقریباً 52 کلو ہے

اس کٹ میں گیہوں, چاول, دال ,تیل اور نقد رقم کے علاوہ دیگر ضروریات کا سامان بھی موجود ہیں جو کہ پانچ افراد کے لیے کافی ہے۔

انجمن اسلام بیت المال کے ایک رکن عبدالرحمان نے بتایا کہ ابتدا میں دو چار لوگوں نے اس کو شروع کیا تھا مگر دھیرے دھیرے آج یہ اندور کی ایک اہم تنظیم بن گئی ہے۔

دیگر ایک رکن اسماعیل پٹیل نے بتایا کہ اس کار خیر کو انجام دینے سے تنظیم کے اراکین اس بات کی تفتیش کرتے ہیں کہ آیا شخص واقعی مستحق ہے بھی یا نہیں۔ اس کے لئے باقاعدہ طور پر فارم بھروایا جاتا ہے ہیں تاکہ اس کا فائدہ صرف اور صرف ضرورت مندوں کو ہی ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details