ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں لاک ڈاؤن کھولنے کے بعد شہر میں بڑھتی بھیڑ کو لے کر ضلع کلکٹر ترون پتھوڑے نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'جو ہمیں مرکز اور ریاستی حکومت سے گائیڈ لائن دی گئی تھی اس کے مطابق دکانوں کو کھولا گیا ہے۔ لیکن جو دکانیں کھلی ہے وہاں زیادہ بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جس کے لیے ہمیں احتیاط رکھنا ضروری ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'دکاندار دکانوں میں کم تعداد میں لوگوں کو اندر آنے دیں اور جو لوگ آ رہے ہیں انہیں ماسک لگا ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی دکاندار کے ساتھ کام کرنے والوں کو بھی ماسک استعمال کرنا ضروری ہے۔ دکان میں آئے گراہکوں کے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے ساتھ دکان کو بھی صاف اور سینیٹائز رکھنا دوانداروں کی ذمہ داری ہوگی۔'