اندور: ملک بھر میں کورونا کے بعد جہاں لوگوں میں صحت کو لے کر فکر بڑھی ہے تو وہیں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اچھی صحت کے لیے مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی سماجی تنظیم آواز نے سیمینار منعقد کیا جس میں طبی ماہر کے ذریعہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں شہر کے کئی معزز لوگوں نے شرکی کی۔
ڈاکٹر محمد علی نے سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خانے کی شروعات اللہ کے نام سے شروع کرنا چاہیے۔ اسلام میں سنت طریقے سے کھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اچھی صحت کے لیے ہمیں پرسکون ہو کر کھانا چاہیئے۔ ڈاکٹر علی نے مزید کہا کہ کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو حرام پیسوں سے حلال رزق کی تلاش کرتے ہیں حلال رزق تو مل جاتا ہے لیکن سوچنا بھی پڑے گا کہ کیا اس سے ہمیں تندرستی حاصل ہوگی۔