جبلپور:مدھیہ پردیش کے جبل پور میں واقع آرڈینینس فیکٹری کھمریا میں آج دوپہر ایک بلڈنگ میں آگ لگ جانے سے اس حادثہ میں چھ ملازم جھلس گئے۔ جس میں سے ایک ملازم کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔Six workers injured in fire at ordnance factory near Jabalpur
فیکٹری میں اے ڈبلیو ایم این ڈی تیواری کے مطابق فلنگ سیکشن6کی بلڈنگ نمبر637میں آگ بھڑک گئی۔آگ کی زد میں آنے کی وجہ سے 6ملازم جھلس گئے،جس میں سے ایک کی حالت سنگین ہے۔حادثہ کی وجہ واضح نہیں ہو پائی ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع واردات میں پہنچ کر آگ پر قابو پالیاگیا۔ حادثہ کی جانچ کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ Jabalpur Ordnance Factory Blaze