بھوپال :دارالحکومت بھوپال کے یونانی کالج حکیم اجمل خان میں منعقد چھ روزہ ورکشاپ کے پہلے روز افتتاحی سیشن کے علاوہ دو ٹیکنکل سیشن کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ماہرین طب نے تدابیر مشائخ کے حوالے سے نئی تحقیق کو پیش کرکے اسے موثر انداز میں عمل میں لانے کے لیے اپنے موقف کا اظہار کیا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر محمودہ بیگم نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی پروفیسر محمودہ بیگم نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد تدابیر مشائخ سے طلباء کو روشناس کرایا جائے۔ ہمیں امید ہے کہ 6 روزہ ورکشاپ میں ماہرین طب کے ذریعہ جو مشاہدات پیش کیے جائیں گے اس سے صحت کے میدان میں کام کرنے والے استفادہ کریں گے۔
سی ایم ای کے تحت تدابیر مشائخ کے عنوان سے منعقدہ روزہ ورکشاپ میں ممتاز ماہر ادیب پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ طب یونانی جدید ریسرچ کے مؤثر نتائج سامنے آرہے ہیں اور ملک و بیرونی ملک میں طب یونانی کی جانب تیزی سے عوام کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ یہاں 6 روزہ ورکشاپ میں نہ صرف ماہرین، کیس اسٹڈی کے ذریعے بزرگوں کو ہونے والی بیماری اور اس کے علاج کے بارے میں بتائیں گے بلکہ بزرگوں کو احتیاطی تبدایر کے ذریعہ بیماریوں سے کیسے بچایا جا سکتا ہے اور ان کی عمر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اس پر بھی غور کیا جائے گا۔