اجین:ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سوامی ویویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر کوئز کمپیٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔ بھارت کے عظیم پیشواؤں میں سے ایک نوجوانوں کے آئیڈیل سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔گزشتہ روز 12 جنوری کو سوامی وویکانند کے جنم دن کو بھارت میں یوم نوجوان کے طور پر منایا جاتا ہے۔
مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر جین کی سماجی تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے اس موقع پر کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کامیاب طلباء و کو تنظیم کی جانب سے انعامات سے بھی نوازا گیا۔ تنظیم کے عہدیدار اقبال عثمانی نے سوامی وویکانند کی یوم پیدائش پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا تھا جس میں کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا .سوامی وویکا نندا 12 جنوری 1863ء کو کولکاتا میں پیدا ہوئے۔وہ ان با اثر ہندو روحانی رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستان کی نوجوانوں کو ایک نئی راہ دیکھائی ۔