اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش میں کہیں کہیں زبردست بارش کے آثار

مشرقی مدھیہ پردیش، وردبھ اور چھتیس گڑھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں تیز بارش اور کہیں کہیں بہت زیادہ بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

Signs of heavy rains in Chhattisgarh, Madhya Pradesh
چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش میں کہیں کہیں زبردست بارش کے آثار

By

Published : Aug 27, 2020, 10:39 PM IST

تلنگانہ اور مغربی مدھیہ پردیش میں مختلف مقامات پر زبردست بارش اور جموں وکشمیر، لداخ، گلگت وبلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، شمالی پنجاب، اترپردیش، جھارکھنڈ، آسام، میگھالیہ، ساحلی آندھرا پردیش، رائل سیما، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائل اور اڈیشہ میں مختلف مقامات پر زبردست بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

جموں وکشمیر، لداخ، گلگت۔بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، اتراکھند، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اترپردیش، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال میں گنگا کے ساحلی علاقے کے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ساحلی آندھرا پردیش، ینم، رائل سیما، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کارئکل میں گرج وچمک کے ساتھ اوسط درجے کی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

جنوب۔مغربی اورمغربی وسط بحیرہ عرب 50-60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا چل سکتی ہے اور بنگال کے شمالی خلیج کے ساتھ اڈیشہ، مغربی بنگال کے ساحل پر 40-50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا چلنے کا اندازہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details