اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lal Bahadur Shastri Death Anniversary شیوراج سنگھ کا لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت - شیوراج سنگھ کا لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت

لال بہادر شاستری کی آج 57 ویں برسی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے لال بہادر شاستری کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Shivraj Tribute to Lal Bahadur Shastri

شیوراج سنگھ کا لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت
شیوراج سنگھ کا لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت

By

Published : Jan 11, 2023, 12:22 PM IST

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آنجہانی لال بہادر شاستری کو ایک ایسے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے جے جوان، جے کسان کا نعرہ دے کر بھارت کو نئی طاقت اور توانائی سے مالا مال کیا۔

لال بہادر شاستری 2 اکتوبر 1904 کو اتر پردیش کے مغل سرائے میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد اسکول ٹیچر تھے جن کا انتقال اس وقت ہو گیا تھا جب لال بہادر شاستری محض ڈیڑھ برس کے تھے۔ ان کی ماں اس وقت اپنی عمر کی دوسری دہائی میں تھیں، وہ اپنے تینوں بچوں کو لے کر اپنے والد کے گھر لوٹ گئیں اور وہیں رہائش پذیر ہو گئیں۔ لال بہادر شاستری کی عمر 16 برس تھی جب گاندھی جی نے اہل وطن کو تحریک عدم تعاون میں شریک ہونے کا نعرہ دیا۔ انہوں نے مہاتما کی دعوت پر، فوری طور پر اپنی تعلیم ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کے اس فیصلے نے ان کی ماں کے خوابوں کو چکناچور کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details