ماما کے نام سے مشہور مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے جمع کے روز ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ بنا کابینہ کے 26 روز حکومت چلانے والے ایسے ملک کے پہلے وزیر اعلی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کرناٹک کے وزیراعلی یدی یورپا کے نام تھا، جنہوں نے 24 روز تک بنا کابینہ کے حکومت چلائی تھی۔
بنا کابینہ کے حکومت چلانے والے وزیراعلی خاص بات یہ ہے کہ پوری دنیا جہاں کورونا کے بڑھتے انفیکشن سے پریشان ہے، اس موقع پر مدھیہ پردیش اک لوتی ایسی ریاست ہے جہاں نہ وزیر صحت ہے، نہ ہی وزیر داخلہ۔ وزیر اعلی اکیلے ہی کورونا سے جنگ لڑنے کے لیے محاذ سمبھالے ہوئے ہیں۔
شیوراج سنگھ چوہان جس دن وزیر اعلی کے عہدے پر تھے، اسی دن دیر شام وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ کابینہ کی تشکیل نہیں ہو پائی۔ جبکہ آنن فانن میں شیوراج سنگھ نے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لے لیا تھا۔ 23 مارچ سے اب تک شیوراج سنگھ بنا وزرا کے حکومت چلا رہے ہیں۔
یدیورپا نے 26ویں روز کابینہ کی تشکیل دی تھی۔ لیکن مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ اکیلے ہی کمان سمبھالے ہوئے ہیں، یہی نہیں شیوراج سنگھ ایم پی کے چار بار وزیراعلی رہنے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔