انسپکٹر کے عہدے پر تعینات دیویندر کمار کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور ان کا اندور کے ہسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں کل شب ان کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا کہ 'دیویندر کمار نے کورونا سے جنگ میں فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی، اندور کے ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا، حال ہی میں ان کی رپورٹ نگیٹو بھی آئی تھی لیکن کل دیر رات دو بجے ان کا انتقال ہوگیا۔