ریاست میں گزشتہ پانچ دنوں سے ہو رہی بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے بعد وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ۔
شیوراج سنگھ چوہان نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا
ریاست مدھیہ پردیش میں مسلسل کئی روز سے ہو رہی موسلا دھار بارش سے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اس دوران وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔
ریاست کی سب سے بڑی ندی نرمدا 20 سال بعد خطرناک سطح کو پہنچ گئی ہے، ریاست میں موسلادھار بارش کے سبب ندیوں تغیانی پیدا ہوگئی ہے، ریاست کے 12 اضلاح کے 544 گاؤں سیلاب سے متاثر ہو گئے ہوئے ہیں، خاص طور سے ضلع ہوشنگاباد میں نربدا ندی کے دونوں طرف 10کلو میٹر تک کے علاقے کے تقریبا 11 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے،
وہیں مختلف جگہوں سے267 لوگوں کو ایئر لفٹ کیا گیا ہے جبکہ ریاست کے دیواس، ہردہ سیہور، ہوشنگ آباد ،رائسین، ویدیشہ، چھندواڑا، ویدیشہ اور کھنڈوا میں سیلاب کا زیادہ اثر ہوا ہے، جس کی وجہ کئی گاؤں ڈوب گئے ہیں۔