ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کھولنا ضروری ہے اور معاش سے جڑے کام کاج شروع کرنا بھی بہت ضروری ہو گیا ہے کیوں کہ دنیا ایسے چل نہیں سکتی۔'
'کورونا کے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی پڑے گی' وزیر اعلی نے کہا کہ 'مدھیہ پردیش میں ہم نے کچھ حد تک کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں 53 فیصد کے قریب لوگ صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'صوبے میں باہر سے آئے مزدوروں کی وجہ سے کورونا مریضون کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ضلع ساویر میں ایک گھریلو پروگرام میں شامل ہونے آئے 20 لوگ مثبت پائے گئے ہیں۔'
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'ہمیں ان سب باتوں کا دھیان رکھنا ہے کیونکہ اپ ہمیں اس وبا کے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی پڑے گی۔ اور ہر طرح کے حفاظتی انتظامات رکھنے پڑیں گے۔'