اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر معیاری چاول سپلائی معاملے کی جانچ شروع - غیر معیاری چاول کی سپلائی

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بالا گھاٹ اور منڈلا میں اضلاع میں راشن کی دکانوں پر غیر معیاری چاول غریب عوام میں تقسیم کئے جانے سے متعلق پورے معاملے کی جانچ کل اقتصادی جرائم سیل (ای ڈبلیو) سےکرانے کے احکامات دیئے ہیں۔

غیر معیاری چاول سپلائی معاملے کی جانچ شروع
غیر معیاری چاول سپلائی معاملے کی جانچ شروع

By

Published : Sep 4, 2020, 1:46 PM IST

مدھیہ پردیش کے جبل پور ڈویژن کے تحت آنے والے منڈلا اور بالا گھاٹ اضلاع میں راشن دکانوں پر غیر معیاری چاول کی سپلائی کے معاملے میں جانچ شروع کردی گئی ہے۔

کلکٹر بالاگھاٹ دیپک آریہ نے بتایا کہ چاول کی غیر معیاری سپلائی معاملے میں مختلف تھانہ علاقوں میں کل 18 چاول مل آپریٹروں اور نو سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام چاول ملوں کو سیل کرکے بجلی کاٹنے کی بھی کارروائی کی گئی ہے۔

اسی دوران منڈلا کی کلکٹر ہرشیتا سنگھ نے اس معاملے میں کہا ہے کہ 14 چاول ملوں اور ایک ویئر ہاؤس کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاول مل آپریٹروں اور تین سرکاری ملازمین کے خلاف جانچ کرکے اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بالا گھاٹ اور منڈلا میں اضلاع میں راشن کی دکانوں پر غیر معیاری چاول غریب عوام میں تقسیم کئے جانے سے متعلق پورے معاملے کی جانچ کل اقتصادی جرائم سیل (ای ڈبلیو) سےکرانے کے احکامات دیئے ہیں۔ ای اوڈبلیو نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

ریاست کے منڈلا اور بالا گھاٹ اضلاع میں راشن کی دکانوں پر غریبوں کو غیر معیاری چاول تقسیم کیا گیا تھا۔ معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اس معاملے میں جانچ شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details