اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ شیوراج کا دورہ ملتوی

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سبھی سے اپنی صحت کا خیال رکھنے اور بیدار رہنے کی اپیل کی۔ چوہان کے ساتھ سینئر رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا بھی اس دورے پر جانے والے تھے۔

کورونا کے معاملے بڑھنے کی وجہ، شیوراج کا دورہ ملتوی
کورونا کے معاملے بڑھنے کی وجہ، شیوراج کا دورہ ملتوی

By

Published : Apr 3, 2021, 12:50 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے پانچ اپریل کو مجوزہ ضلع شیوپری کے پوہری اور اشوک نگر ضلع کے مونگاولی کے دورے کو ملتوی کردیا ہے۔

چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ ساتھ ہی انہوں نے سبھی سے اپنی صحت کا خیال رکھنے اور بیدار رہنے کی اپیل کی۔ چوہان کے ساتھ سینئر رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا بھی اس دورے پر جانے والے تھے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کی وبا بے حد تشویشناک سطح پر پہنچنے کے درمیان اب عوام کا رجحان بھی کورونا ویکسین لگوانے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

اب تک 3889087 افراد کو ویکسین کے ڈوز لگ چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کی جانب سے مہیا کروائے گئے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں ویکسینیشن کا عمل 16 جنوری کو شروع ہوا تھا اور تقریباً ڈھائی ماہ میں تمام 52 اضلاع میں اتنی تعداد میں ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ اب تک 45 سال کی عمر کے درمیان 619821 افراد کی ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔

بھوپال میں اب تک 253212 افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔ وہیں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع اندور میں 367059 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ علاوہ ازیں گوالیار میں 131915 افراد کو اور جبل پور میں 180414 افراد کو کورونا ویکسین کا ڈوز دیا گیا ہے۔ سب سے کم ٹیکہ کاری ضلع ہردا میں ہوئی۔ یہاں اب تک 22181 افراد نے ویکسین لگوایا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اب تمام 52 اضلاع میں ویکسین مہم کو مزید رفتار دی جائے اور لوگوں میں بھی اس کے تئیں جوش کا ماحول بنے۔

ان دنوں یومیہ چار لاکھ سے زیادہ ویکسین لگانے کا نیا ہدف دیا گیا ہے۔ ریاست کی آبادی تقریباً ساڑھے سات کروڑ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details