اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arun Jaitley Birth Anniversary شیوراج نے ارون جیٹلی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا - ارون جیٹلی کا یوم پیدائش

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ارون جیٹلی کے 70ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ارون جیٹلی کی پیدائش 28 دسمبر 1952 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ Arun Jaitley Birthplace

شیوراج نے ارون جیٹلی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
شیوراج نے ارون جیٹلی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Dec 28, 2022, 2:22 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیر خزانہ آنجہانی ارون جیٹلی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اپنے دلائل اور گہرے خیالات سے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام بنانے والے اور قوم کی تعمیر میں ان کے بے مثال تعاون کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چوہان نے اپنے سلسلے وار ٹویٹس میں سابق وزیر اعلی سندر لال پٹوا کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قوم اور معاشرے کی خدمت کے لئے اپنی زندگی کا ہر لمحہ وقف کردینے والے آنجہانی پٹوا اپنے کاموں اور افکار کے ذریعے ہم سب کے دلوں میں روشنی کی اٹوٹ کرن کی طرح ہمیشہ روشن رہیں گے۔ Shivraj Singh pays tribute to Arun Jaitley

بی جے پی کے آنجہانی رہنما 28 دسمبر 1952 کو دہلی میں ایک پنجابی ہندو موہیال برہمن خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ وکالت میں دلچسپی انہیں والد مہاراج کشن سے وراثت میں ملی تھی۔ انہوں نے شری رام کالج آف کامرس، دہلی سے آنرز کے ساتھ بی اے کیا اور پھر اسی فیکلٹی آف لاء، دہلی یونیورسٹی سے 1977 میں بیچلر آف لاء کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ارون جیٹلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما اور نریندر مودی حکومت کی پہلی میعادکار میں وزیر خزانہ تھے۔ ملک کی سب سے بڑی معاشی اصلاح اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کو عملی جامہ پہنانے کا سہرا انھیں کے سرہے۔

ارون جیٹلی دہلی یونیورسٹی کیمپس میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طالب علم رہنما تھے اور بعد میں 1974 میں یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر بھی بنے تھے۔ ارون جیٹلی کو اس وقت کی اٹل بہاری واجپائی حکومت کے اقتدار میں آنے کے فورا بعد پہلی بار وزیر اطلاعات و نشریات کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی اہم ترین وزارتیں سنبھالیں۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی او (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) میں بھارت کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Arun Jaitley Birth Anniversary یوگی نے ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

ارون جیٹلی 2002 تک بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمت انجام دیے۔ سنہ 2009 میں ارون جیٹلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے پارٹی کی نمائندگی کی۔ طویل علالت کے بعد 24 اگست 2019 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ جیٹلی وزیر خزانہ، وزیر دفاع سمیت بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details