مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے سسر اور سادھنا سنگھ چوہان کے والد گھنشیام داس مسانی کا بدھ کی رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
مسانی نے دیر شام بھوپال کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ مسانی کے انتقال کی خبر ملتے ہی چوہان کنبہ سمیت رات میں بھوپال واپس آگئے۔ وہ جنوبی بھارت کے دورے پر تھے۔