ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'نوجوان طاقت اور ہنر کے امتزاج سے دنیا میں انقلاب آسکتا ہے۔ بھارت ایک ایسا ملک ہے جو نوجوانوں کی بے پناہ طاقت سے مالا مال ہے۔
شیوراج نے 'ورلڈ یوتھ اسکل ڈے' پر نوجوانوں کو مبارکباد دی - World Youth Skill Day news
شیوراج سنگھ چوہان نے 'ورلڈ یوتھ اسکل ڈے' کے موقع پر ریاست کے سبھی نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے۔
شیو راج کا 'ورلڈ یوتھ اسکل ڈے' پر نوجوانوں کو مبارکباد
انہوں نے کہا کہ 'میرے بچوں اپنے ہنر کو فروغ دے کر آگے بڑھو اور ریاست و ملک کی تعمیر نو میں جٹ جاؤ۔ عزم کرو، قدم بڑھاؤ، میری نیک خواہشات تمہارے ساتھ ہیں'۔
واضح رہے کہ ورلڈ یوتھ اسکل ڈے، اقوام متحدہ کے ذریعہ منظور شدہ ایک پروگرام ہے، جو ہر سال 15 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار اور کاروباری صلاحیت کی مہارت سے آراستہ کرنا ہے۔