اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش:فیس میں اضافے کے خلاف شیوسینا کا احتجاج - سخت قدم اٹھاتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کیا جانا چاہیے

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں غیر سرکاری اسکولز اور ہسپتالوں میں بڑھتی فیس کو لے کر شیوسینا نے ایس ڈی ایم کو وزیر اعلی کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

مدھیہ پردیش:فیس میں اضافے کے خلاف شیوسینا کا احتجاج

By

Published : Aug 26, 2019, 3:36 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:08 AM IST

شیوسینا کے صوبائی صدر کا کہنا ہے کی ریاست مدھیہ پردیش میں غیر سرکاری اسکولز اور ہسپتالوں میں کسی بھی طرح کی فیس کا کوئی بھی پیمانہ نہیں ہے ۔

شیوسینا کا الزام ہے کہ صوبے میں تعلیم اور تجارت میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ تعلیم گہری نیند سو رہا ہے ۔بچوں کے والدین سے پرائیویٹ اور مشنری اسکول ہر سال اضافی فیس وصول کر رہے ہیں اور وہ دینے پر مجبور ہے ۔

مدھیہ پردیش:فیس میں اضافے کے خلاف شیوسینا کا احتجاج

یہاں تک کہ یہ اسکول طلبا کو کتاب بیاض اور یونیفارم تک اپنی طی کی ہوئی دکانوں سے لینے پر مجبور کرتے ہیں ۔ایسے اسکولوں کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کیا جانا چاہیے ۔

شیو سینا نے اپنے احتجاج میں کہا کہ ان سب پر جلد سے جلد روک نہیں لگائی گئی تو اب شیوسینا کی جانب سے پورے صوبے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 8:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details