اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیلاب متاثرہ علاقوں پر سیاست تیز - سیلاب متاثرہ علاقوں

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے سیلاب متاثرہ علاقوں پر بی جے پی اور کانگریس کی سیاست تیز ہوتی جاری ہے ۔

سیلاب متاثرہ علاقوں پر سیاست تیز

By

Published : Sep 24, 2019, 7:00 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:48 PM IST

آج بھارتی جنتا پارٹی کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔جس میں انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور اور نیمچ کا دورہ کرنے بعد مورینہ، بھینڈ اور شیو پور بھی میں گیا۔ ان ضلعوں میں سیلاب سے تباہی مچی ہے لوگ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے قدرت کی طرف سے بارش کی وجہ سے سیلاب آیا وہی اس کے لیے کانگریس حکومت بھی ذمہ دار ہے کیوں کہ وقت رہتے حکومت نے ان ضلعوں میں آنے والے بندوں کے لیے جس طرح کی رکھ رکھاؤ کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیے ۔

سیلاب متاثرہ علاقوں پر سیاست تیز

یہی وجہ ہے کہ ان ضلعوں کے بندوں سے زیادہ بارش کی وجہ سے چھوڑا گیا پانی سیلاب کی وجہ بنا اور لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

وہی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اب ہمیں سیاست سے ہٹ کر ان سیلاب متاثرہ علاقوں میں مدد پہنچانی چاہیے ۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 8:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details