اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Assembly Polls 2023 شیوسینا کا مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ - ریاست مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش میں ہونے والے اگلے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سبھی سیاسی پارٹیاں حرکت میں آ گئی ہیں۔ وہیں اس بار شیوسینا نے مدھیہ پردیش میں 230 نشستوں پر اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔

شیوسینا کا مدھیہ پردیش اسمبلی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ
شیوسینا کا مدھیہ پردیش اسمبلی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

By

Published : Jul 21, 2023, 12:01 PM IST

شیوسینا کا مدھیہ پردیش اسمبلی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر سبھی سیاسی پارٹیاں جہاں اپنے امیدواروں کو تیار کر رہی ہیں تو وہیں عوام کے بیچ جا کر انہیں اپنی جانب راغب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں 230 نشستوں پر انتخابات ہوگی۔ اس کے لیے سبھی پارٹیاں اور ان کے لیڈران انتخابات میں کھڑے ہونے اور ٹکٹ کو پانے کے لیے زور لگا رہے ہیں۔ اسی بیچ ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور پارٹی شیوسینا نے آج پریس کانفرنس منعقد کر ریاست میں 230 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے کے بعد شیوسینا بھوپال میں ریاستی سطح کی میٹنگ کر کے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر مسلسل کام کر رہی ہے۔

اس موقعے پر بھوپال کی نریلا اسمبلی سے شیو شنکر مشرا اور شمال سے راجیش گوئل نے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔ پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حالت قابل رحم ہے۔ بی جے پی کے دور حکومت میں ہر طرف بدعنوانی ہے۔ ریاست کے عوام پریشان ہیں۔ سرکاری دفاتر میں بغیر پیسہ لیے کوئی بھی کام نہیں کیا جاتا ہے۔ اس بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں کسی کی فریاد نہیں سنی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا مذہب کی بات کرنے والی بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں گائے کو تحفظ نہیں مل رہا ہے وہ سڑکوں پر گھومتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان صرف اعلانات کرنے والے وزیراعلی ہیں۔ اس بار عوام بدلاؤ چاہتی ہے اس لیے عوام یقین کے ساتھ شیو سینا کی جانب دیکھ رہی ہے۔ اس لیے ہم عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ ہمیں امید ہے کہ عوام ہمارا پورا ساتھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Assembly Elections 2023 مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی تیاری، مرکزی قیادت کے دورے جاری

شیوسینا کے لیڈر کشور چوکسے نے بتایا کہ شیو سینا نے اس بار اسمبلی انتخابات میں اپنی تال ٹھوکی ہے۔ اور ہم وقت سے پہلے دیگر پارٹیاں جہاں سوچ بھی نہیں رہی تھی وہیں شیوسینا عوام کے بیچ کام کرنے میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details