اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوراج سنگھ کی وزرا کو مبارکباد - مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے آج کابینہ میں وزیروں کو نامزد نئے محکموں کی نئی ذمہ داری کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے کابینہ میں وزیرا کو نئے محکموں کی نئی ذمہ داری کے پیش نظر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے کابینہ میں وزیرا کو نئے محکموں کی نئی ذمہ داری کے پیش نظر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

By

Published : Jul 13, 2020, 5:26 PM IST

مسٹر چوہان نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ 'ریاستی کابینہ میں ساتھیوں کو ملے نئے محکموں کی نئی ذمہ داری کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم عہد کریں کہ ریاست کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سخت محنت کریں گے، تاہم ریاست کو دنیا کی بہترین ریاست بنانے کے عہد کو مشترکہ طور پر پورا کریں گے'۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے کابینہ میں وزیرا کو نئے محکموں کی نئی ذمہ داری کے پیش نظر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم سبھی ساتھی خدمت کے مقدس اہداف حاصل کرنے میں مصروف ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آیئے ہم عہد کریں کہ نیا مدھیہ پردیش بناکر ہم سب وزیراعظم جی کے خوابوں کے بھارت کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے'۔

واضح رہے کہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دو جولائی کو 28 نئے وزرا کو شامل کرکے کابینہ کی توسیع کی تھی، جس میں پانچ وزیر پہلے سے ہی ہیں۔

تقریباً چار ماہ پہلے کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل جیوترآدتیہ سندھیا کے حامی تقریباً ایک درجن وزیر ہیں

دراصل تقریباً چار ماہ پہلے کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل جیوترادتیہ سندھیا کے حامی تقریباً ایک درجن وزیر ہیں۔

مانا جارہا تھا کہ اہم مانے جانے والے محکموں کے سلسلے میں کھینچ تان چل رہی ہے، اس لیے چوہان، مرکزی قیادت، ریاستی تنظیم کے علاوہ سندھیا کو بھروسے میں لےکر پھونک پھونک کر قدم رکھ کر آگے بڑھنے کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details