اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shikhar Samman Program in Bhopal: بھوپال میں ریاستی شکھر سمّان تقریب کا انعقاد - نعیم کوثر ریاستی شکھر سمّان سے سرفراز

مدھیہ پردیش میں ثقافت کی وزیر اوشا ٹھاکر نے ریاستی شکھر سمّان پروگرام سے خطاب کیا اور ریاستی شکھر سمّان سے سرفراز کی گئی ممتاز شخصیات کو مبارکباد پیش کی۔ Usha Thakur congratulates Awarded personalities

بھوپال میں ریاستی شکھر سمّان تقریب کا انعقاد
بھوپال میں ریاستی شکھر سمّان تقریب کا انعقاد

By

Published : Feb 14, 2022, 8:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش محکمۂ ثقافت کے زیر اہتمام بھوپال کے بھارت بھگوان میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں اردو زبان و ادب کے ساتھ ہندی، سنسکرت، ڈرامہ، آرٹسٹ و موسیقی کے میدان میں نمایاں کام کرنے والی ممتاز شخصیات کو 'ریاستی شکھر سمّان' سے سرفراز کیا گیا۔ Shikhar Samman Program held in Bhopal

بھوپال میں ریاستی شکھر سمّان تقریب کا انعقاد

اعزاز یافتہ ممتاز ادیب نعیم کوثر کہتے ہیں کہ 'یہ اعزاز صرف میرا ہی نہیں بلکہ میرے ان تمام پڑھنے والوں کے نام ہے جو 60 سال سے مجھے پڑھتے آرہے ہیں اور یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ میری تحریروں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ' Award winning writer Naeem Kausar on shikhar samman

انہوں نے کہا کہ 'حکومت ہندی، سنسکرت کے ساتھ ساتھ اردو زبان و ادب کی خدمت کرنے والوں کو بھی سرفراز کیا ہے۔'

اعزاز یافتہ اردو ادیب دیوی سرن کہتے ہیں کہ 'میں نے اپنی تحریروں میں بھوپال کے ان لوگوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے اپنی تحریروں کے نشان چھوڑے ہیں۔ میری 120 تحریروں کو حکومت کی سطح پر پسند کیا گیا ہے، اس کے لیے میں حکومت اور محکمۂ ثقافت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔' انہوں نے کہا 'اردو اور فارسی کی تعلیم سے میں نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کیا تھا۔'

مدھیہ پردیش میں ثقافت کی وزیر اوشا ٹھاکر نے ریاستی شکھر سمّان پروگرام سے خطاب کیا اور ریاستی شکھر سمّان سے سرفراز کی گئی ممتاز شخصیات کو مبارکباد پیش کی۔ Usha Thakur congratulates Awarded personalities

ABOUT THE AUTHOR

...view details