اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shankaracharya Swami Swaroopanand Saraswati شنکر اچاریہ سوامی سروپانند سروتی کو آج بھو سمادھی دی جائے گی

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے جھوتیشور دھام میں رادھا سوامی مندر کے قریب شنکر اچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی کو سمادھی دی جائے گی۔ Shankaracharya Swami Swaroopanand Saraswati

شنکرا چاریہ سوامی سروپانند سروتی کو آج بھو سمادھی دی جائے گی
شنکرا چاریہ سوامی سروپانند سروتی کو آج بھو سمادھی دی جائے گی

By

Published : Sep 12, 2022, 5:46 PM IST

نرسنگھ پور: جھوتیشور دوارکا شاردا پیٹھ نے شنکر اچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی کو آج مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے جھوتیشور دھام میں رادھا سوامی مندر کے قریب سمادھی دی جائے گی۔ سوامی سروپانند سرسوتی کا جھوتیشور دھام میں واقع ان کے آشرم میں کل دوپہر انتقال ہوا تھا۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو پرمہنگسی گنگا آشرم کے گنگا جھیل کے پاس آخری دیدار کے لیے رکھا گیا جہاں ان کے پیروکار آخری دیدار کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے صبح جھوتیشور دھام پہنچ کر سوامی سروپانند کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ سابق مرکزی وزیر سریش چودھری، ریاست کے سابق وزیر اور کانگریس کے ایم ایل اے جے وردھن سمیت دیگر کانگریس کے لیڈروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Swaroopanand Saraswati Died شنکر اچاریہ سوروپانند سرسوتی کا انتقال

وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان دوپہر میں جھوتیشور دھام پہنچ کر سوامی سروپانند سرسوتی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر چوہان کے ساتھ نرمدا پورم ممبر پارلیمنٹ راؤ ادے پرتاپ سنگھ، راجیہ سبھا کے ممبر آف پارلیمنٹ کیلاش سونی، سابق وزیر گوری شنکر وشین،اجے بشنوئی، ایم ایل اے منمن سین سمیت دیگر بی جے پی لیڈر موجود تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details