اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Syed Mushtaq Ali Nadvi پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ - شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری

اندور میں شاہ رخ خان کی پٹھان فلم کی ریلیز کے بعد ہندوتنظیموں کے کارکنان نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے غیرقانونی نعرے بازی کی جس پر بھوپال کے شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گستاخوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ Shahar Qazi Bhopal Maulana Syed Mushtaq Ali Nadvi

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ

By

Published : Jan 27, 2023, 6:30 PM IST

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جس طرح سے "پٹھان" فلم کی ریلیز کے بعد جس طرح سے ہندو تنظیم کے کارکنان نے مذہب اسلام کے خلاف متنازع نعرے بازی کی۔ متنازع نعرہ بازی کے سبب شہر میں حالات کشیدہ ہیں۔ اس کے خلاف ریاست مدھیہ پردیش کے مسلم طبقے میں خاصی ناراضگی پائی جا رہی ہے وہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے اس معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے شہر اندور میں کچھ شرپسند وں نے آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایمان والوں کے لئے حضور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظمت اور محبت اپنی جان سے زیادہ پیاری ہوتی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان والا اپنی جان بھی قربان کر سکتا ہے۔ اس لئے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے لئے سخت قانون بنائے جائے۔ تاکہ کسی بھی مذہبی شخصیت کے خلاف اگر کوئی غلط الفاظ استعمال کرتا ہے تو اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا یہ دیکھا جا رہا ہے کہ عام طور سے اس طرح کے جو واقعات ہوتے ہیں۔ اس میں لوگوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کے لئے سخت قانون بنائے جائے تاکہ لوگ اس طرح کی حرکتیں نہ کر پائے۔ شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا ہم اس تعلق سے ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Pathaan Movie Row فلم پٹھان کے خلاف بھاگلپور میں ہندو تنظیموں کا احتجاج

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شاہ رخ خان کی پٹھان فلم ریلیز کے موقع بزرگ دل نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلم کا پوسٹر پھاڈدیئے۔ مظاہرین نے شاہ رخ خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران پیغمبر اسلام پر غلط بیان بازی کی جس سے مسلم طبقہ سخت ناراض ہو گیا اور اس نے شہر کے تھانوں کا گھیراؤ کیا۔ شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی کے ساتھ علماؤں کا ایک ڈیلیگیشن کمشنر ہری نارائن چاری مشرا سے ملا اور غلط نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details